بلوچستان کیساتھ گیس نکانے کا معاہدہ طے پانیکا امکان، وفاق 40 فیصد دینے پر رضامند
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سوئی گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کے معاہدے میں پیشرفت ہوئی ہے محکمہ توانائی حکام کے مطابق بلوچستان حکومت اور پی پی ایل میں معاہدہ پانچ سال سے تعطل کا شکار تھا وفاقی حکومت بلوچستان کو سوئی گیس سے حاصل آمدنی کا چالیس فیصد دینے پر راضی ہو گئی وزیراعلیٰ جام کمال کی منظوری کے بعد جلد معاہدہ طے پا جانے کا امکان ہے معاہدے کے بعد بلوچستان کو بیس ارب روپے بھی مل جائیں گے رقم پانچ سال سے پی پی ایل پر واجب الادا تھی صوبے کو اس حد میں سالانہ پانچ سے چھ ارب کی آمدنی بھی ہوگی۔