• news

ٹڈاپ سکینڈل میں یوسف رضا گیلانی کے شریک ملزم کو بیوی نے قتل کر دیا ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ شریک ملزم محمد ہارون لاپتا نہیں، انہیں بیوی نے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا اور  قتل کے بعد نعش کو جلادیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹڈاپ سکینڈل میں یوسف رضاگیلانی کے شریک نامزد ملزم محمد ہارون کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے بتایا کہ ملزم کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی  قتل کے بعد ملزم کی بیوی صنم ہارون نے عدالت میں شوہر کی گمشدگی کی درخواست دائر کی جس کے بعد صنم کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن