• news

6کشمیری شہید: بھارتی فوج نے بے 5قصور نوجوانوں کو درانداز قرار دیکر مارا

سری نگر (کے پی آئی + آن لائن) شمالی کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان اور 5 بے گناہوں کو سرحد پر درانداز قرار دیکر شہید کر دیا۔ ضلع بارہ مولہ کے علاقے چک سالوسہ،کریری میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز نے فائرنگ کر دی ۔ ایک نوجوان شہید ہو گیا۔کے پی آئی کے مطابق کریری میں تین روز قبل دو سی آر پی ایف اہلکاروں، ایس پی او اور دو فوجی اہلکاروں سمیت5 فوجی مارے گئے تھے ۔ ادھر گاندربل اور اسلام آباد اضلاع میں دو بے گناہ نوجوانوں شوکت احمد بٹ اورعادل فیاض بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے شوکت احمد بٹ اورعادل فیاض بٹ حریت پسند قرار دیا ہے۔ پولیس نے عادل فیاض بٹ کی موٹرسائیکل بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ گستاخانہ ویڈیو کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سری نگر، اسلام آباد، کولگام،بڈگام، بارہ مولا، کے دور درجن سے زیادہ مقامات پر کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ گستاخی پر گاندربل میں ایک بڑا مظاہرہ ہوا توہین آمیز ریمارکس میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔سرینگر کی پریس کالونی میں تحر یک صوت الاولیا کے بینر تلے احتجاج کیا گیا۔ بڈگام کی کئی ایک مساجد اور خانقاہوں میں نماز جمعہ پر لوگوں نے احتجاج کیا۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے کچھ گولے داغے، جس سے وہ منتشر ہوگئے۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے پنجاب کے ضلع ترن میں پاکستان بھارت سرحد پر 5 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو درانداز قرار دیکر گولی مار کر شہید کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن