وفاقی بیورکریسی میں تقرر و و تبادلے
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی حکومت نے اعلیٰ بیور کریسی میں تقرر و و تبادلے کرتے ہوئے (اسٹیبلشمنٹ ڈویژن) نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔او ایم جی گروپ کے گریڈ 18کے آفسران صائمہ بلال اور حافظ عبداللہ زکریا کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے دونوں نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں آفسیر آن سپیشل ڈیوٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔الزلنورین شیخ اور آمنہ شجاع نے بھی اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19کی ڈپٹی سیکرٹری کی24دن کی چھٹی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ان کی رخصت 12اگست2020سے شروع ہوگی۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ HI(M) میاں محمد ہلال حسین کا تقرر( اپائمنٹ) کیا گیا ہے۔