جذباتی ہو گیا تھا‘ میانداد کا عمران سے متعلق بیان پر یوٹرن
لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے سابق کپتان عمران خان سے معافی مانگ لی۔جاوید میانداد نے ایک ویڈیو میں عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی لیکن اب جاوید میانداد نے یہ کہہ کر یو ٹرن اختیار کرلیا کہ وہ جذباتی ہوگئے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر سیاست میں بھی آنے کا اعلان کردیا تھا۔ مگر حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں جاوید میانداد نے یوٹرن لے کر کہا کہ وہ جذباتی ہوگئے تھے، اپنے بیان پر عمران خان سمیت ہر اس شخص سے معافی مانگتے ہیں جس کو ان کی بات سے تکلیف پہنچی۔ واضح رہے کہ میانداد کے دونوں بیانات کے درمیان ایک اہم ڈویلپمنٹ ان کے بھانجے فیصل اقبال کی پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ریجن کوچ تقرری ہے۔ اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نظر کا کہنا ہے کہ میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے ٹی وی یا کہیں اور بیٹھ کر بولنے والوں کو نوکریاں دی جا رہی ہیں، یہ سوچ غلط ہے۔