• news

محکمہ ریونیو میں انقلابی تبدیلیاں، اوورسیز پاکستانی سفارتخانوں سے فرد لے سکیں گے: ملک انور

لاہور (انڑویو: میاں علی افضل) عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں جس سے عوام کو بھرپور فائدہ ہو گااب جلداوورسیز پاکستانی امریکہ ، انگلینڈ ، سعودی عرب اور دبئی و دیگر ممالک میں موجود پاکستانی وہاں کے سفارت خانوں سے اپنی زمینوں کی فرد حاصل کر سکے گے انڈیا سے ہجرت کرکے آنیوالوں کو زمین کی الاٹ منٹ کی رفتار تیز کر دی گئی اسی مقصد کے تحت سیٹلمنٹ کا سارا عملہ ہی تبدیل کر دیا گیا ہے اس سال ٹارگٹ سے زیادہ ٹیکسسز اکٹھے کئے جس زمین کا پچھلے 30 سال سے کرایہ نہیں ملا اسے کی لیز کینسل کرنے جا رہے ہیں کوڑیوں کے بھاؤں دئیے گئے پٹرول پیمپس کو اب کرؤڑوں روپے میں لیز پر دیا گیا ہے ریونیو کے تمام ریکارڈ کا کمپیوٹرائزڈ کرنے جا رہے ہیں کبھی سفارش نہیں سنی اور صرف میرٹ کو ترجیح دی نہ ہی کبھی انتقامی کاروائی کی پندی گیب میں جو پٹواری بات تک نہیں سنتا اور تنگ کرتا تھا ریونیو کا وزیر بننے کا بعد اس پٹواری کا تبادلہ تک نہیں کیا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور نے نوائے وقت کو خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے کیا وزیر ریونیو ملک محمد انور نے کہا کہ اب زمین رینٹ پر دی جائے گی جس کے لئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں کمیٹی بن گئی ن لیگ کے دور میں ماضی میں بننے والی کمیٹی کا ایک اجلاس بھی نہیں ہو سکا انھوں نے کہا کہ ریکارڈ سنٹروں سے صحیح معنوں میں عوام کو سہولیات نہیں مل سکیں جس کے لئے مزید ریکارڈ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے عوامی سہولت کے لئے پنجاب میں 115 نئے ریکارڈ سنٹر بنانے کی منظوری دیدی ہے جس عوام کو دور دراز کے علاقوں میں جانے کی بجائے قریبی علاقوں سے ہی ریکارڈ کی دستیابی یقینی ہو سکے گی اس حوالے نئے افسران بھی بھرتی کئے جائیں گے انھوں نے کہا کہ تمام موضع جات کی جمع باندیاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی جاچکی ہے ملک محمد انور نے کہا کہ جس مقصد کے لئے ریکارڈ سنٹر بنائے تھے اس مقصد میں کامیابی نہیں مل سکی اور بہت سی شکایات موصول ہوتی رہتی جس کے اتدراک کے لئے کوششیں جاری ہیں اور امید ہے ان پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن