• news

کرونا: سندھ 9اسلام آباد میں ایک جاں بحق، 530نئے کیس

اسلام آباد، بیجنگ (خصوصی نمائندہ  +  شِنہوا ) کرونا وائرس کی پاکستان میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں کیسز کی تعداد میں کمی جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور اب تک 94 فیصد مریض اس وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 130 ہے جس میں سے 2 لاکھ 75 ہزار 836 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 235 کا انتقال ہوا ہے۔23 اگست تک پاکستان میں 530 نئے مریض اور 10 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 519 شفایاب ہوگئے۔ سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 319 کیسز اور 9 اموات کی تصدیق ہوئی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 284 ہوگئی۔ مجموعی اموات  2 ہزار 367 تک پہنچ گئیں۔ پنجاب میں 121 نئے مریض،  تعداد 96 ہزار 178 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 21 مریضوں کی تصدیق۔ مجموعی تعداد 15 ہزار 493 تک جاپہنچی۔گلگت  بلتستان میں مزید 19 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک کا انتقال ہوا۔کیسز 2 ہزار 657 تک پہنچ گئے۔  اموات 64 ہوگئیں۔ آزاد کشمیر میں مزید 4 افراد میں وائرس کی تشخیص۔ مجموعی تعداد 2 ہزار 245 تک پہنچ گئی۔ ملک میں مجموعی مریضوں میں سے 94 فیصد شفا پا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 519 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 836 ہوگئی۔ جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کے مرکز نے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 83 ہزار 472 ہوگئی جبکہ کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 8 لاکھ 8 ہزار 715 ہوگئی۔ جبکہ 1 کروڑ 59 لاکھ 10 ہزار 371 کرونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں مزید 46 افراد متاثرین ،کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ مجموعی کیس 35 ہزار 766 ہوگئی ہے۔ ہلاکتں ایک ہزار 115  ہوئیں۔جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار نئے کیسز منظر عام پر آ گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 7 افراد وائرس سے ہلاک بھی ہوئے۔ مذکورہ اعداد و شمار کے بعد جرمنی میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 82 ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہزار 267 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لاہور کے 12‘ راولپنڈی کے 3  اور گوجرانوالہ کے 2 مقامات پر 14 دن کے لئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے 12  مقامات سے 28  کرونا کے کیسز رپورٹ  ہوئے جبکہ لاہور میں 19  ہزار  538  افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔ راولپنڈی  کے 3 مقامات سے 7  کرونا  کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد راولپنڈی میں 947  افراد کو لاک ڈاؤن  کیا گیا اور گوجرانوالہ  کے 2 مقامات پر 53  افراد  کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن