ناران اور کاغان میں سٹاف کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کئی ہوٹل سیل
مانسہرہ (آئی این پی ) ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کے سٹاف ارکان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کئی ہوٹل اور ریسٹورینٹ سیل کر دیے گئے۔ کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک بالاکوٹ،گڑھی حبیب اللہ مہانڈری، شوگران، کاغان اور ناران میں 800 سے زائد سیمپلز لیے گئے ہیں جن میں سے 47 افراد کے کرونا کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے۔ انہوں نے بتایا کہ 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان علاقوں میں 28 ہوٹلز اور ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری رہے گا۔