کوئٹہ: 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ‘ 1250 کا ہو گیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ شہر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے اس سے پہلے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا۔ رہنما ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملز کو گندم کی باقاعدہ فراہمی نہ ہونے سے قیمتیں بڑھیں۔ مکمہ خوراک حکام کے مطابق آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ شہریوں کیلئے سستے آٹے کے سٹالز لگائے ہیں۔ شہر میں قائم سٹالز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 930 روپے میں دستیاب ہے۔