• news

پریس کانفرنس میں کچھ جھوٹ نہیں  تھا حکومت کی پہلے سال کی ایکسپورٹ ہمارے  آخری سال سے کم تھی: مفتاح اسماعیل 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں کوئی جھوٹ نہیں تھا۔ حکومت کی پہلے سال کی ایکسپورٹ ہمارے آخری سال سے کم تھیں۔ چالیس فیصد ڈی ویلیو کے بعد ٹیکس نہیں بڑھا سکے۔ شبر زیدی نے 5500 ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کا کہا تھا۔ معاشی شرح نمو منفی میں چلی گئی۔ تیرہ فیصد شرح سود کا سب سے زیادہ نقصان حکومت کو ہوا۔ ہم برے  تھے تو یہ بہتری کیوں نہیں لا سکے۔ شاہ محمود قریشی اچھا کام کریں گے تو تعریف کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن