• news

سونا500روپے تولہ مہنگا قیمت1لاکھ 18ہزار 500‘ انٹربنک میں ڈالر کی قیمت9پیسے بڑھ گئی

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)دو ہفتوں کے دوران قیمتوں میں کمی کے بعد رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دس ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 950 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کے ٹویٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نو پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 168 روپے 28 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن