مین لائن ون ریلوے منصوبے میں توسیع اور اپ گریڈیشن ترجیح ، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت مین لائن ون ریلوے منصوبے میں توسیع اور اپ گریڈیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق اس منصوبے کو دونوں ممالک نے اسٹریٹجک لحاظ سے نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایم ایل ون منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ایم ایل ون اور نجی شعبے کی شراکت داری کو متحرک کرنے کے لئے پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے عمل کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھائیں۔