• news

عمران فاروق قتل کیس: وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کو پاکستان لانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیٹ نیوز)وزارت داخلہ نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کو برطانیہ سے پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی حکام کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کو اصولی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست پر برطانیہ میں مقیم افتخار حسین اور محمدانور کو بھی پاکستان لانے کی منظوری دی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم، محمد انور اور افتخار حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن