• news

جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ 42 کروڑ  40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا‘ سٹیٹ بنک 

لاہور(کامرس رپورٹر )سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی)میں کرنٹ اکاؤنٹ 42کروڑ40لاکھ ڈالرسرپلس ہونے کا اعلان کیا ہے، سٹیٹ بنک کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے نے جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کر دیا،جولائی میں بیرونی کھاتوں میں آمدنی اخراجات سے تقریبا ساڑھے بیالیس کروڑ ڈالر زیادہ رہی۔رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران ملکی برآمدات میں 14.6 فیصد کمی اور درآمدات میں 13.3 فیصد کمی رکارڈ کی گئی۔پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا ڈالر میں حجم 22 ارب 74 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔ کرنٹ اکاونٹ سرپلس جی ڈی پی کے 1.9 فیصد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن