• news

سندھ حکومت کا کیپیٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے  کا فیصلہ‘ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اور رئیل سٹیٹ کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا بھی اعلان کیا ہے جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خرید و فروخت ، منتقلی پر وصول کیا جاتا ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کے لئے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ فنانس ایکٹ کا ترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظوری اور گورنر کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن