• news

پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل کے استعمال سے روک دیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے اپنی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کو یوٹیوب چینل کے استعمال سے روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی ایتھیکس کوڈ اور سوشل میڈیا پالیسی کے تحت ہیڈ آف انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ ثقلین مشتاق کے یوٹیوب چینل کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ثقلین مشتاق کایوٹیوب چینل چلانا مفادات کے ٹکراو کی مد میں آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کو تین روز قبل یوٹیوب چینل چلانے سے منع کردیا گیا۔ یوٹیوب پر ثقلین مشتاق 2لاکھ 80 ہزار سے زائد سبکسرائیر ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے تمام آفیشلز برابر ہیں کسی ایک آفیشل کو رعایت نہیں دی جا سکتی۔ پی سی بی نے تمام کوچز ، سیںنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سوشل میڈیا پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔ پی سی بی اس کے ساتھ ڈبل عہدوں پر کام کرنے والے آفیشلز کے مستقبل کے حوالے سے غور کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن