وزیراعظم ہاکی کو بچانے کیلئے کردارداکریں:سابق اولمپئنز
گوجرہ (نامہ نگار ) وزیراعظم پاکستان ہاکی بچانے کے لئے کرداداداکرین ان خیالات کااظہار ہاکی بچاؤ تحریک تحریک کے زیر اہتمام پاکستان اولیمپئنزفورم اینڈفیملی کے ممبران سابق اولیمپئنزرشید الحسن،منظورالحسن،سلیم ناظم،نویدعالم،نعیم اختر،میجر پیرزادہ،کرنل مکرم،خواجہ سلمان ذکائ،قیصر اقبال،اجمل بٹ دیگر اولمپئینزنے کھوکھر حویلی ہاوسنگ کالونی گوجرہ میں بھرپور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بطور ہاکی چیف پیٹرن وزیراعظم ہاکی فیڈریشن کی کرپشن کانوٹس لیں قومی کھیل کی تباہی کے ذمہ داروں کے خلاف دوسال سے کارروائیں رکی ہوئی ہیں وزیراعظم احتساب کی بات کرتے ہیں مگر بطور کھلاڑی قومی کھیل کو نقصان پہنچانے والے پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری کے خلاف خاموشی سے ہاکی کامستقبل تباہ ہوکررہ گیاہے ہمیں عہدوں کالالچ نہیں دوسال سے پی ایچ ایف کے فنڈز بند ہیں وفاق کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ نے گھپلوں کی تصدیق کی ہے جس پر کمیٹی کی سفارشات پر فنڈز روک دئیے گئے ہیں مگرکوئی کارروائی عمل مین نہیں لائی گئی ہے اس سے بڑی بدبختی کیاہوگی کہ ہماری ٹیم ہاکی میں 17ویں نمبر پہنچ چکی ہے موجودہ سیکرٹری پی ایچ ایف کو انسانی سمگلنگ اور 25کروڑ سے زائد کے گھپلوں پر پہلے نکالاگیاتھاابھی الزامات اس پر بدستور قائم ہیں مگر دوبارہ سیکرٹری شپ دے دی گئی اس میں کونسے عناصر ملوث ہیں۔