حرامانی ڈرامہ سیریل’’یوں تو پیار ہے بہت‘‘ میں عفان وحید کے ساتھ دکھائی دینگی
اسلام آباد (اے پی پی) اداکارہ حرامانی ڈرامہ سیریل’’یوں تو پیار ہے بہت‘‘ میں ایک بار پھر عفان وحید کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ ڈرامہ سیریل’’ دوبول‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی حرامانی اور عفان وحید کی جوڑیء ایک بار پھر ایک ساتھ دکھائی دے گی۔ اس بار وہ ڈرامہ سیریل’’یوںتو پیار ہے بہت‘‘ میں نظر آئیں گے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں مریم مرزا بھی شامل ہیں۔