• news

حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے : میاں خالد محمود

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے گزشتہ روز ذوالجناح کے جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ ، حاجی غلام نبی ورک ،سید اعظم حسین شاہ، کامران ذوالفقار ورک اور سید رضا حسین بابر شاہ کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے افسران اور دیگر محکموں کے ملازمین موجودتھے اس موقع پر صوبائی وزیرمیاں خالد محمود نے ذوالجناح روٹس کی تعمیر ومرمت ، سٹریٹ لائٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیساتھ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے ہدایات جاری کیں اور کہاکہ امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کیساتھ ساتھ تمام مذہبی جماعتیں ،اپنا اپنا بھرپور کردارادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن