• news

اکیڈمی کلچر کو فروغ دیتے ہوئے ایس او پیزکی خلاف ورزی کی جارہی ہے:چوہدری خالد 

کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار) کم فیس لینے والے سکول معاشی تباہی کے دھانے پر، علاقہ بھر میں اکیڈمی کلچر کو فروغ دیتے ہوئے مسلسل لاک ڈائون ایس او پیزکی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن تحصیل کوٹ رادھاکشن کے سرپرست چوہدری خالد حسین خاں، صدر محمد شبیر سندھو اور جنرل سیکرٹری حافظ افتخار یوسف نے نجی سکول میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے بند ہونے سے بچوں کی اخلاقی و شعوری اور کردار کی تربیت رک چکی ہے۔ ڈپٹی ڈی ای او سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالہ سے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں لیکن زیادہ تراکیڈمیاں صبح سویرے یا پھر رات گئے چلتی ہیں اور آفیشل اوقات میں بند رہتی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن