مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنادی :سیٹھ مختار احمد
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر سیٹھ مختار احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازکا سیاسی عمل میں سرگرم ہونا حکمرانوں کی بوکھلاہٹ واضح کررہا ہے وہ وقت دور نہیں جب مریم نواز اور دیگر لیگی قیادت عوام کے احتجاج کو لیڈ کریں گے جو حکمرانوںسے نجات تک جاری رہے گا، اپنے ایک بیان میں سیٹھ مختار احمد نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں ان حالات میں حکمرانوں سے نجات ہی بہتری کا واحد راستہ ہے ۔