• news

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب سے ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیوروبینش فاطمہ کی ملاقات

لاہور( سپورٹس رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے لئے سپورٹس کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچے معاشرے کے محروم طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ، ان کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن