چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کی وزیراعظم سے ملاقات
لاہور ( پ ر)چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ملاقات میں مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری اشفاق بھی میاں کاشف اشفاق کے ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے خصوصی طورپر علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پر بریفنگ لی۔ وزیراعظم عمران خان نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر چئیرمین فیڈمک نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا پہلا فیز ستمبر تک مکمل کیا جائے گا ۔