سیمنٹ پلانٹ این او سی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر برادشت نہیں:اسلم اقبال
لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے گزشتہ روز سیمنٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اورنئے سیمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے لئے این او سی کے حصول کے حوالے سے در پیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کار ی آئے گی۔اس لئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے اجرائمیں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برادشت نہیں۔متعلقہ محکمے محنت سے کام کرتے ہوئے ٹائم لائن کے اندر این او سی کا اجراء یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا اربوں روپے کی سرمایہ کاری میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این او سی کے اجراء کے حوالے سے محکمہ صنعت وتجارت کے ڈپٹی سیکرٹری معید رانا کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔جو متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔