فیکٹری ایریا:7اشتہاریوں سمیت 14ملزم گرفتار‘ مال مسروقہ ‘ اسلحہ برآمد
فیروزوالہ(نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے سات اشتہاری ملزموں سمیت چودہ ارکان کو گرفتار کر لیا ان کے قبضہ سے اسلحہ منشیات اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا غلام مرتضیٰ ڈوگر نے سب انسپکٹر ولی حسن پاشا ، ٹی اے ایس آئی رانا غلام سرور اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مختلف مقدمات میں مطلوب ، مفرور سات اشتہاری ملزمان صفدر وغیرہ کو حراست میں لے لیا ۔