دربار بابا فرید کا بہشتی دروازہ بند کرنے کیخلاف درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکپتن شریف دربار کا بہشتی دروازہ بند کرنے کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس جواد حسن نے حضرت بابا فرید گنج شکر دربار کے سجادہ نشین دیوان حامد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے سبب رواں برس بابا فرید گنج شکر دربار پر عرس کی تقریبات نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے عرس تقریبات میں 5 روز کیلئے دربار کا بہشتی دروازہ کھولنے پر بھی پابندی عائد کی جو غیرقانونی ہے۔ محکمہ داخلہ کا بابا فرید گنج شکر دربار پر عرس کی سالانہ تقریبات پر پابندی عائد کرنا غیرقانونی ہے۔