• news

حضرت بابا فریدؒ کے عرس کی تقریبات جاری‘ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی آج

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 778ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات عروج  پر پہنچ گئیں۔ عرس کی بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی آج ہوگی۔ بیرون ملک اور  ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔  دربار کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی صاحبزادگان دیوان عثمان فرید چشتی، دیوان حامد مسعود چشتی اور زیب آستانہ دیوان عظمت سید محمد چشتی، پیر عبدالظاہر چشتی کے ہمراہ قدیمی رسومات ادا کررہے ہیں۔ مزار پر حق فرید یافرید کی صدائیں گونج رہی ہیں۔ عرس کی بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی آج کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن