• news

عمران کا بیان ثبوت ہے انکا دماغ درست سمت کام نہیں کر رہا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کا بیان ثبوت ہے کہ ان کا دماغ درست سمت میں کام نہیں کر رہا۔ قومی ترقی 5.8  سے 0.4  فیصد پر لاکر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جا رہی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا کریڈٹ لینے والوں کو علم نہیں کہ انہوں نے قومی ترقی کا جنازہ نکال دیا ہے۔ وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تب یہ خسارہ کم ہوا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کا مطلب ہے کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاری، مشینری، پلانٹس اور خام مال آنا بند ہوگیا ہے۔ ملکی ترقی منجمند کرکے آج کریڈٹ لیا جا رہا ہے۔ روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کر کے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جا رہی ہے۔ ملکی ترقی‘ کاروبار‘ روزگار ختم کر کے کہتے ہیں معیشت درست سمت جا رہی ہے۔ ڈالر کا ریٹ بڑھانے کے باوجود بھی برآمدات مسلم لیگ ن کے آخری سال سے کم ہے، کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جا رہی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے وزیر ہوابازی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ یہ دہشتگرد حکومت ہے‘ غلام سرور عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جو کنٹینر سے دہشتگردی‘ انتشار اور فساد کی تربیت اور ترغیب دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا غلام سرور خود اس دوران پی پی کا حصہ رہے وہ خود کو واجب القتل قرار دے رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن