بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کا دورہ ایران
تہران(این این آئی)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے)کے سربراہ ماریانو گروسی گزشتہ دسمبر میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گروسی ایرانی حکومت کے ساتھ باہمی تعاون اور براہ راست بات چیت پر مبنی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔