نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں کوئی جعلسازی نہیں ہوئی: یاسمین راشد
لاہور (نوائے وقت نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں جعل سازی کی باتوں کو مسترد کر دیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشدنے کہا نواز شریف کی رپورٹس میں کوئی جعل سازی نہیں ہوئی۔