• news

نوازشریف کو 8ہفتے کیلئے باہر جانے کی اجازت ملی تھی:شہبازگل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)معاون خصوصی شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عدالت نے نوازشریف کو آٹھ ہفتے کیلئے باہر جانے کی اجازت دی، علاج کے نام پر سیرسپاٹے کئے جا رہے ہیں، نوازشریف نے عدالت کو گمراہ کیا، قومی مجرم کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، یہ کون سی سرجریاں ہیں جو کافی شاپ پر ہو رہی ہیں،مہنگی ایل این جی کا تحفہ آپ کے دور کا دیا ہوا ہے، معیشت اس حال تک پہنچانے والوں کو عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن