• news

بیلا روس کے صدر نے مظاہرین کو چوہے قرار دے دیا

منسک (این این آئی)بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں دوبارہ بڑے احتجاجی مظاہروں کے بعد صدر الیکسانڈر لوکاشینکو مشین گن کے ساتھ، بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے منظر عام پر آئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی محل کی جانب جاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرین چوہوں سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق لوکا شینکو کے دوبارہ انتخاب کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں تقریبا دو لاکھ افراد شریک تھے۔ دوسری جانب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بیلاروس کے صدر کا یہ دعوی مسترد کر دیا ہے کہ نیٹو کے فوجی بیلاروس کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چھبیس برسوں سے اقتدار پر فائز لوکاشینکو کے مطابق ملکی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔بیلاروس کے صدر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران خصوصی حکومتی  دستوں نے اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کئے جانے والوں میں اولگا کروال کووا اور سرگئی دبلیوسکی بھی شامل ہیں۔ جو احتجاجی مظاہروں کے ذریعے حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ گزشتہ چھبیس برسوں سے اقتدار پر فائز صدر الگزینڈر لوکا شینکو کے مطابق مظاہرین کو یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور انہوں نے ملکی فوج کو ہائی الرٹ کر  دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن