• news

19لاکھ کے ڈاکے‘ شہری گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

لاہور(نامہ نگار)لاہور میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اشرف اور فیملی سے 6 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا، ہربنس پورہ علاقہ میں ڈاکوؤں نے جنید کے گھر سے5لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے حارث کے گھر سے 2لاکھ90ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے افضل کے گھر گھس کر1لاکھ 70ہز ار کی نقدی لوٹ لیے .ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نصیر کے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے اقبال کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔مغلپورہ میں ڈاکوؤں نے لطیف سے22ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔داتا دربار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فاروق سے31ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نسیم سے14 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ شاہدرہ ٹاون اور باٹا پور سے گاڑیاں اور شادمان۔ مغلپورہ ‘ہنجروال‘رنگ محل اور مصری شاہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن