• news

ایک سال:  ٹیکسٹائل اور کپڑا برآمد میں 5.44فیصد کمی، بحالی کیلئے چین معاونت کریگا

اسلام آباد(آئی این پی )چینی مارکیٹ پاکستان کی ٹیکسٹائل پیداوار کو نمایاں طور پر شامل کرے گی اور کوڈ 19 کے تناظر میں ٹیکسٹائل کے شعبے کی مزید بحالی کے لئے معاونت کرے گی۔گوادر پرو نے چائنا کاٹن نیٹ کی طرف سے جاری چائنہ کاٹن مارکیٹ کی ماہانہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی معاشی بحالی سست اور بتدریج رہی ہے ، جبکہ چینی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔ چین کی ٹیکسٹائل کی درآمدات کے حجم میں جولائی کے مہینے میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا ، جو مارکیٹ کی توقعات سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے بعد اگست میں چین کی ٹیکسٹائل کی مانگ میں نمایاں اضافہ رہا ہے۔ موسم خزاں اور موسم سرما کے کپڑے کے آرڈر میں اضافہ ہوتے ہی ٹیکسٹائل سے متعلقہ طلب میں بہتری آئی ہے۔ جولائی میں پاکستان نے 36600 ٹن روئی برآمد کی ( سالانہ 19.33 )۔ دریں اثنا پاکستان نے 959 ملین ڈالر کا ٹیکسٹائل اور کپڑ ا برآمد کیا جس میں صرف ایک سال کے دوران 5.44 کی کمی ہے۔ اس کے بعد مئی میں سالانہ 36.72 فیصد اور اپریل میں 64.51 فیصد سالانہ کمی واقع ہوئی۔گوادر پرو نے بتایا رواں ہفتے جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان کی گھریلو ٹیکسٹائل کی صنعت پوری طرح سے بحال ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن