3 خود کشیاں‘ ہربنس پورہ میں نوجوان پب جی کی بھینٹ چڑھ گیا
لاہور + ساہیوال (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) لاہور میں پب جی نے ایک اور جان لے لی‘ ہربنس پورہ کے نوجوان احسن نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،ساہیوال میں گھریلو تنازعہ پر دو نوجوان لڑکیوں نے خود کشی کر لی، تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اور نوجوان آئن لائن گیم کی بھینٹ چڑھ گیا خود کشی کر لی، اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ پب جی گیم کھیلنے کے بعد احسن کمانڈو بننے کی خواہش کر رہا تھا اور گزشتہ چند ہفتوں سے گھر میں کمانڈو ٹریننگ بھی کر رہا تھا احسن گزشتہ چار روز سے چپ چپ تھا اور گزشتہ روز اس نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔ گھریلو تنازعہ پر دو نوجوان لڑ کیوں نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔ چک 2۔ دس۔ایل میں 17سالہ لڑکی طاہرہ پروین نے گھریلو تنازعہ پر والدین سے جھگڑ کر زہر پی کر خودکشی کر لی۔ سکندر چوک کے ایک دکاندار محمد شریف کی25 سالہ بیٹی مہوش نے منگنی ٹوٹنے پر زہر پی کر خودکشی کر لی۔