• news

 چناب میں پانی کی سطح اچانک بلند‘ بیٹ کے علاقے زیر آب

رنگ پور(نمائندہ نوائے وقت) دریائے چناب میں اچانک طغیانی ،نشیبی علاقے زیرآب،فصلات کو نقصان۔دریائے چناب میں اچانک پانی کی مقدار میں اضافہ ہونے سے بیٹ کے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں جس کی وجہ سے وہاں پر موجود کپاس،تل،مکئی اور چارے کی دیگر فصلات کو نقصان پہنچا ہے۔رنگ پور کے نشیبی مواضعات راناواہن،سنملوٹ،مکوجمال،سید پور،بہلی شمالی،سامٹی،کوٹھہ،امیر پور کنکا،مقصود پو،چبوترہ آڈھا ودیگر مواضعات کی نشیبی جگہوں پر اچانک سیلابی پانی آنے سے فصلات اور چارہ کی فصلات کو نقصان پہنچا ہے اور وہاں پر موجود کسانوں کی زرعی مشینری پیٹر انجن وغیرہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی غفلت کی انتہا ہے کہ یہاں سے کسی قسم کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی اور نہ ہی دریا کے کنارے آباد لوگوں کو آگاہ کیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ضلعی انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ دریا کنارے آباد مکینوں اور کسانوں کو آگاہ کرتے مگر ایسا نہیں کیا گیا جو کہ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی غفلت اور عدم توجہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن