لیفٹیننٹ جنرل (ر)میاں ہلال حسین سیکرٹری دفاع مقرر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل (ر)میاں ہلال حسین کو ملک کا نیا سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کے تقررکا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی نے لیفٹیننٹ جنرل میاں ھلال حسین کو دو سال کی مدت کیلئے کنٹریکٹ پر ڈیفنس ڈویژن کا سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری، چوبیس اگست سے عمل میں آئی ہے۔ وہ موجودہ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق کی جگہ لیں گے۔