غازی فورس نامی تنظیم کالعدم قرار وفاقی حکومت نے پابندی عائد کر دی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے غازی فورس نامی تنظیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔وزارت داخلہ نے 'غازی فورس' نامی تنظیم پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق غازی فورس پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن '11 اے 1 بی' کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے ۔نوٹی فکیشن کی کاپی ڈی جی نیکٹا، وزارت خارجہ، قومی سلامتی کونسل سمیت تمام محکموں کو ارسال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس اضافے کے بعد وزارت داخلہ کی پابندی کی فہرست میں شامل تنظیموں اور گروپس کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔غازی فورس رواں سال پابندی کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں تنظیم ہے۔