• news

حضرت بابا فریدؒ کے عرس کی تقریبات جاری‘ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکپتن دربار کا بہشتی دورازہ بند کیخلاف درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے بہشتی دروزاہ 5 روز کیلئے کھولنے کی استدعا مسترد کردی۔ سرکاری وکیل کی طرف سے بہشتی دروازے کو دو روز کیلئے کھولنے کی اجازت دینے کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے عرس مبارک پر کرونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔  درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے سبب رواں برس بابا فرید گنج شکرؒ دربار پر عرس کی تقریبات نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے حکومت نے اگست کے پہلے ہفتے میں کرونا وائرس سے متعلق لاک ڈائون ختم کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے عرس تقریبات میں 5 روز کیلئے دربار کا بہشتی دروازہ کھولنے پر بھی پابندی عائد کی جو غیرقانونی ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے بہشتی دورازہ 2 روز کیلئے کھولنے کا اعلان کیا ہے بابا فرید گنج شکر دربار کا بہشتی دورازہ ہر خاص و عام کیلئے مکمل طور پر نہیں کھولا جا سکتا ضلع پاکپتن میں آنے اور جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
پاکپتن(نمائندہ نوائے وقت)حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 778ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات عروج کو پہنچ گئیں، عرس کی بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کر دی گئی ہیں۔ پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 778ویں سالانہ عرس مبارک کی بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کر دی گئی دربار کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی صاحبزادہ دیوان عثمان فرید چشتی، اور زیب آستانہ دیوان عظمت سید محمد چشتی، پیر عبدالظاہر چشتی کے ہمراہ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی، بیرون ممالک و اندرون ملک سے زائرین مزار پر آکر حاضری دے رہے ہیں تاہم کرونا وباء کے پیش نظر عرس تقریبات کو محدود کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن