• news

نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس، احسن اقبال  ایک دن قبل ہی عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد (نا مہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنماء احسن اقبال غلطی سے احتساب عدالت پہنچ گئے۔منگل کو سلام آباد کی احتساب عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال سامنے آئی جب مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال منگل کوغلطی سے وہاں پہنچ گئے۔نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں پیشی کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال عدالت آ گئے، جبکہ کیس کی سماعت بدھ کو ہونا تھی۔عدالتی عملے نے انہیں بتایا کہ آپ آج غلطی سے احتساب عدالت آ گئے ہیں، کیس کی سماعت تو کل ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے عملے کے بتانے پر رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال واپس چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن