اے ڈی سی آر قصور کا چونیاں کا دورہ ‘اراضی ریکارڈ سینٹر میں سہولیات کا جائزہ
قصور (نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا تحصیل چونیاں کا دورہ ‘محرم الحرام کے جلوس کے روٹس کا معائنہ کیا ، اراضی ریکارڈ سینٹر میں افسران وملازمین کی حاضری اور سہولیات کا جائزہ لیا اور مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو چیک کیا ‘ناجائز منافع خوری پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر اور دیگر افسران کے ہمراہ تحصیل چونیاں دورہ کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کے تمام راستوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب، لائٹس ، صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے تمام روٹس پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔