سعودی عرب نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی :مولاناعبدالمجید
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالمجید شاکر نے کہاہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں دوری کا سبب بننے والی موجووہ حکومت کو اقتدار سے الگ کرنا چاہئے بہتر ہے حکمران خود اقتدار چھوڑ کر الگ ہو جائیں تاکہ عوام قابل اور اہل قیادت کو اختیارات سونپ سکیں، اپنے ایک بیان میں مولانا عبدالمجید شاکر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ایسا دوست ہے۔ جس نے ہمیشہ بھرپور مدد کی ہر مشکل میں ساتھ دیا آج بھی سعودی عرب میںلاکھوں پاکستانی کام کررہے ہیں ۔