• news

تحصیل ہسپتال صفدرآباد میں ڈائیلاسز سنٹر قائم کیا جائے:فیض الرسول قمر

صفدرآباد (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران کے حاجی فیض الرسول قمر ،حکیم محمد ارشد ،میاں اسلم ،عابد ریاض چوہدری ،بشیر مغل ،شیخ عظیم ،ملک محمد امجد و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر صحت اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہسپتال صفدرآباد میں ڈائیلاسز سنٹر قائم کیا جائے ۔حاجی فیض الرسول قمر نے کہا کہ شوگر کے مرض کی وجہ سے گردوں کی بیماری عام ہو چکی ہے ۔شوگر جسم کو کھوکھلا کرنے کیا ساتھ گردوں پر بھی بہت زیادہ اثر اندز ہوتی ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائلیسیزسنٹر قائم کیا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن