• news

حکومت اپنی مدت پوری کریگی: شہزادہ ناصر 

 جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار تحصیل ناظم شہزادہ ناصر مقبول گورونے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی مدبرانہ سوچ اور اخلاص کی بدولت مثالی جدوجہد سے ثابت کیا ہے کہ وہ وفاق کی علامت اور عالم اسلام کی سب سے پسندیدہ شخصیت ہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی پاکستان اسرائیل کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرسکتا اس پر منفی پراپیگنڈا بند ہونا چاہئے، اپوزیشن کے پاس شور شرابا اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن