ننکانہ گرانفروشوں کیخلاف آپریشن ہزار وں کے جرمانے ‘ متعدد کو وارننگ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو کا ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی ہدایت پر نواحی قصبہ موڑکھنڈا میں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن، 60 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کرنے کے علاوہ متعدد دوکانداروں کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو کا کہنا تھا کہ کو گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔