• news

تینوں بڑے ڈیم بھرنے کے قریب معیشت کو 990ارب روپے کا فائدہ ہو گا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے تینوں بڑے آبی ذخائر تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیم بھرنے کے قریب پہنچ گئے۔ تینوں ڈیموں کا بھرنا اس لئے بھی اہم ہے کہ رواں سیزن میں ساڑھے 30 لاکھ ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی کوٹری بیراج سے نیچے بہا کر سمندر کی نذر بھی کردیا گیا ہے۔ تینوں ڈیم بھرنے سے معیشت کو 990ارب کا فائدہ ہوگا۔یہ بات انڈس ریورسسٹم اتھارٹی(ارسا) کے ممبر راؤ ارشاد نے بتائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن