• news

ہائیکورٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو 2 پائلٹس کیخلاف کارروائی سے روکدیا 

لاہور (وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دو مزید پائلٹس کیخلاف ڈی جی سول ایوی ایشن کو حتمی کارروائی سے روک دیا عدالت نے درخواست پر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پائلٹ عابد حمزہ اور عاطف منیر کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں وفاقی حکومت ، سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گذاروں کی جانب سے کہا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے لائسنس معطلی کا نوٹیفیکیشن موصول ہوا ڈی جی سول ایوی ایشن نے لائسنس معطل کیا  درخواست گزار پائلٹ کا موقف سنے بغیر ڈی جی سول ایوی ایشن نے لائسنس معطل کر دیا ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپنے ہی فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کا اختیار دینا خلاف آئین ہے محکمانہ سزا دینے والی اتھارٹی کو اپیل کا اختیار دینا فیئر ٹرائل حقوق کی خلاف ورزی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کو اپیل کا اختیار رولز کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے ایئر ٹرانسپورٹ پائلٹ لائسنس معطلی کا حکم غیر آئینی قرار دے کر کالعدم کیا جائے درخواست کے حتمی فیصلے تک لائسنس معطلی کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن