• news

حکومتیں ناکام‘ کراچی کی صورتحال پر دل خون کے آنسو روتا ہے: شاہد آفریدی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے کیونکہ کراچی کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ صبح سے بجلی نہیں شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ لوکل اور وفاقی‘ صوبائی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ گلیاں پانی سے بھر گئیں۔ لوگ ڈوب رہے ہیں۔ گٹر ابل رہے ہیں۔ ہمارا یہ قصور ہے کہ رہنے کیلئے کراچی کا انتخاب کیا۔ ٹیکس دیتے ہیں بدلے میں انتظامیہ کونسی ذمے داری پوری کرتی ہے۔  کراچی کو ’’کچراچی‘‘ بنانے والوں کے گریبان پر کون ہاتھ ڈالے گا۔ بچپن میں کراچی کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا تھا۔ شرم آئی ہے ہمارے بچے بھی کراچی کی بربادی کے گواہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن