ساہیوال: زہریلا مشروب پینے سے 2کمسن بھائی جاں بحق‘ بہن، چچا بے ہوش
ساہیوال (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) نواحی گاؤں 140/ 9-ایل میں زہریلا مشروب پینے سے 2 کمسن بھائی جاں بحق ہو گئے۔زہریلا مشروب پینے سے متوفیان کی بہن 8سالہ آسیہ اور ان کا 25 سالہ چچا ارشد بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے 6 سالہ کمسن عثمان اور 7 سالہ عبدالرحمن اور بیہوش ہونے والے ارشد اور آسیہ نے کریانہ کی دکان سے مشروب کی بوتلیں خریدیں اور گھر لے گئے۔ گھر جا کر بوتلیں پیتے ہی یہ سانحہ پیش آیا۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔