روس میں اسلحہ کی نمائش جاری، ڈیڑھ ہزار کمپنیاں شریک
ماسکو (اے پی پی) روس میں ہونے والی ہتھیاروں کی ایک بڑی نمائش میں ایک جارحانہ ڈرون اور دیگر جدید ہتھیار رکھے گئے ہیں۔رواں سال کی نمائش میں تقریباً ایک ہزار 500 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ فوجی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی 28 ہزار سے زائد اشیاء نمائش میں رکھی گئی ہیں۔روس کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال رواں سال کے اہم موضوعات ہیں۔نمائش میں شامل ایک روسی کمپنی کا تیار کردہ جارحانہ ڈرون، نمائش میں آنے والوں کی توجہ کا مرکز تھا۔ تقریباً ایک میٹر لمبا یہ ڈرون، 3 کلوگرام تک بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روس جدید ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعے چین، ترکی اور بعض افریقی ممالک کے ساتھ فوجی تعاون میں اضافہ کر رہا ہے۔